راولپنڈی ،شدید بارش اور آندھی ،14فیڈر ٹرپ کر نے سے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

راولپنڈی ،شدید بارش اور آندھی ،14فیڈر ٹرپ کر نے سے بیشتر علاقے اندھیرے میں ...

  



اسلام آباد/راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی میں شدید بارش اور آندھی کے باعث 14فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ،آئیسکو کے آپریشنل سٹاف نے بجلی بحالی کے لئے کام شروع کر دیا ۔اتوار کو ترجمان آئیسکو کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش اور آندھی کے باعث14فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے نتیجے میں پشاور روڈ ، چکلالہ گریسی لائن ،سول لائن ، راولپنڈی کینٹ ، مریڑھ ، ڈھوک چوہدریاں اور کچے کے علاقے متاثر ہوئے ۔ترجمان کے مطابق آئیسکو کا آپریشنل سٹاف بجلی بحالی کے کاموں میں مصروف ہے جلد ہی ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی

مزید : صفحہ اول