آپریشن کے بعد وزیر اعظم کی صحت بہتر اہلیہ کے ہمراہ ہائیڈ پارک میں چہل قدمی

آپریشن کے بعد وزیر اعظم کی صحت بہتر اہلیہ کے ہمراہ ہائیڈ پارک میں چہل قدمی

لندن (خصوصی رپورٹ)آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، انہوں نے اہلیہ کلثوم نواز کے ساتھ لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی بھی کی۔ وزیر اعظم نواز شریف ان دونوں لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ کچھ روز پہلے وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بہتر ہے اور وہ تیزی سے مکمل صیحت یاب ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف 18 ویں روزے کے بعد پاکستان آئیں گے

مزید : صفحہ اول