لو ڈشیڈنگ کے ساتھ زائد بلنگ کا عذ اب بھی غریب بھگتنے پر مجبور ہیں، نذیر چوہان

لو ڈشیڈنگ کے ساتھ زائد بلنگ کا عذ اب بھی غریب بھگتنے پر مجبور ہیں، نذیر چوہان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نذیر چوہان نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں کہاہے کہ لو ڈشیڈنگ کے ساتھ زائد بلنگ کا عذ اب بھی غریب بھگتنے پر مجبور ہیں جوکہ غریب عوام کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے ‘ تین سالوں حکومت بجلی کا بحران ختم نہیں کر سکی ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی سز ا غریب عوام کو مل رہی ہے ‘ عابد شیر علی کے سحری اور افطا ری کے موقع پر لو ڈشیڈنگ نہ ہونے کے دعو ے جھو ٹے نکلے ‘ (ن) لیگ کے وزراء کاٹولہ بے بنیاد پراپگینڈہ کرنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے حکمرانو ں نے غریب عوام سے سکھ چین چھین لیا ہے اور آج عوام مسائل کی دلدل میں دھنس ہوچکے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ مہنگائی اور لو ڈشیڈ نگ نے غریب عوام کو جیتے جاگتے ماردیا ہے اور حکمران دن رات مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں انہیں غریب عوام کے مسا ئل حل کرنے میں کو ئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت ہر محاذپر ناکام ہو چکی ہے حکومت بجلی کے صارفین پر ان قدر زیا دہ دباؤڈالنے کا سلسلہ بندکرے اگر لو ڈشیڈنگ پر قابونہیں پاسکتی زائدبلنگ کے عذاب کو روکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4