حریت پسندوں کا وحشیانہ قتل بھارت کے چہرہ پر بد نما داغ ہے،طارق احسان غوری

حریت پسندوں کا وحشیانہ قتل بھارت کے چہرہ پر بد نما داغ ہے،طارق احسان غوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر کے چیف آرگنا ئزر طارق احسان غوری کی جانب سے علماء کرام کے اعزاز میں ایک افطار ڈینر لاہور میں دیا گیا۔ اس موقعہ پر علامہ غلام شبیر فاروقی،علامہ حسین احمد اعوان، مخدم محمد بشیر چمن، علامہ مولانا محمد شفیق ناطق، مولانا سمیع اللہ ،حا فظ عتیق قادری ، علا مہ پروفیسر عطاء الرحمن ، اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقعہ پر طارق احسان غوری نے علماء کرام کو کشمیر آگاہی مہم کے مقصد سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم مظلوم اور محکوم کشمیریوں پر بھارتی حکمرانوں کے مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کر رہے ہیں۔جبکہ اس مہم کا مقصد کشمیریوں کے حقِ خودرادیت کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے راہ ہموار کرناہے۔

اس موقعہ پر کشمیریراہنما شہید طفیل ماٹو کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا اور کہا کہ کشمیری مجاہدین اور حریت پسندوں کا وحشیانہ قتل بھرت کے چہرہ پر بد نما داغ ہے۔طارق احسان غوری نے علماء سے اپیل کی کے وہ جمعہ المبارک کے اجتماعات میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں اور آذادی کشمیر کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔