رمضان با زاروں میں اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،رانا ارشد

رمضان با زاروں میں اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،رانا ارشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)مشیروز یراعلی پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ سستے رمضان با زاروں میں ہر قسم کی اشیاء ضروریہ و خورد و نوش کے معیار اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائیگا،انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں اور ذخیرہ اندوز مافیا کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے گاایسے لوگوں کو موقع پر سزا دی جائے گی،رمضان سستے بازاروں میں کسی بھی قسم کے پھل سبزیاں او ر دیگر اشیاء کی شورٹیج نہ ہونے دی جائے۔
،چینی اور آٹا کو منظم طریقہ سے عوام کو مقررہ سرکاری ریٹوں پر فرا ہم کیا جائے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے شہر میں لگائے گئے مختلف رمضان بازاروں کے دورے کے دوران انتظامیہ کے افسران سے کیا۔