اتحاد امت کے لیے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولانہیں،علمائے کرام

اتحاد امت کے لیے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولانہیں،علمائے کرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ اتحاد امت کے لیے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولانہیں ۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا اہم ترین جزو ہے اس کے استحکام میں پوری امت کا استحکام ہے ،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہی امت محمدیہ کی علامت اور نشانی ہے،قادیانیت کیخلاف ہماری آئینی و قانونی جدوجہد جاری رہے گی،حکومت قادیانیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کرے ان خیالات کااظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری محبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا عمرحیات،مولانا خالد عابد نے مختلف مساجد میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔علماء نے کہا کہ خلافت راشدہ کے اولین دور میں تحفظ ختم نبوت کیلئے فرزندان اسلام نے جو تاریخ ساز جدوجہد کی وہ حشر تک معیار حق و صداقت ہے ۔

۔اور ملت اسلامیہ ان اساسی نقوش پر اپنا فرض منصبی ادا کر تی رہے گی۔ پاکستان اسلام کے نعرہ مستانہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ۔لیکن مملکت خداداد میں منکرین ختم نبوت کو جو اہمیت دی گئی وہ ناقابل فہم ہے ۔سقوط ڈھاکہ سے آج کے حالات تک دشمنان اسلام اور منکرین ختم نبوت کی گہری سازشوں کا نتیجہ ہیں ۔ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔