حکومت کی کہیں بھی رٹ نظر نہیں آرہی، راناعبد السمیع

حکومت کی کہیں بھی رٹ نظر نہیں آرہی، راناعبد السمیع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستا ن تحریک انصاف لیبر ونگ کے رہنما رانا عبد السمیع نے کارکنو ں سے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت کے سیا د دورحکومت میں مہنگائی ، بیروزگاری، لو ڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل میں کمی کی بجائے بے پنا ہ اضافہ ہو اہے حکومت کی کہیں بھی رٹ نظر نہیں آرہی ‘ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی آسمانو ں سے باتیں کر رہی ہے ‘ پھل ، سبزیاں اور دالو ں کی قیمتوں میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو اہے جو کہ عام آدمی کہ پہنچ سے باہر ہیں ‘ شہباز شریف نے سستے رمضان بازار اپنے لئے صرف فوٹو سیشن کے لئے لگاوائے ہیں ‘ عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا ‘ حکومتی دعوے دھرِ ے کے دھرِ ے رہ گئے ۔ انہو ں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت پاکستانی عوام پر کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہو ئی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا بحران حکومت ختم کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے ‘غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ ختم کی جائے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

اور منافع خوروں کے خلاف حکومت سخت کاروائی عمل میں لائے تاکہ عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4