عوام حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، انجینئر یاسر گیلانی

عوام حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، انجینئر یاسر گیلانی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی کرپشن چھپانے کے لئے دوسرا پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے خواجہ آصف جیسے لوگ دوسروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنا کر اپنی ذہنیت قوم پر عیاں کر رہے ہیں۔ عوام کا مینڈیٹ چورانے والے دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ آفس میں آئے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ تحریک انصاف نے عوام میں شعور اجاگر کیا ہے آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے عوام کے لوٹی ہوئی دولت حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو گی۔ کرپٹ حکمرانوں کا مستقبل جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاجوں سے مسلم لیگ ن کی حکومت کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے عوام آئندہ انتخاب میں حکمرانوں کو گھر بھیج کر اپنے سے کئے ہوئے ظلموں کا حساب لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4