کرپشن اور دھاندلی (ن) لیگ کی پہچان بن چکی، ڈاکٹر فاروق طاہر

کرپشن اور دھاندلی (ن) لیگ کی پہچان بن چکی، ڈاکٹر فاروق طاہر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی نے کہا ہے کہ کرپشن اور دھاندلی (ن) لیگ کی پہنچا ن بن چکی ہے ‘ دانش سکولو ں میں کرڑوں روپے کی کرپشن جمہوریت کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے عوام کے ٹیکسو ں کے پیسو ں کولوٹ لوٹ کربا ہرلیکرجارہے ہیں شہباز شریف کی نام نہاد گڈگورننس کا پول کھل کر عوام کے سامنے آگیاہے سستی روٹی سے لیکر اونجن ٹرین تک کے منصوبو ں میں اربو ں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ‘ میگااسکینڈل سامنے آنے کے باوجو د نیب کو ئی کاروائی نہیں کررہی تما م میگا پروجیکٹ صرف پنجاب کے لئے ہے جس سے چھوٹے صوبو ں میں احساسِ محرومی بڑھا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اونجن ٹرین سی پیک کا منصوبہ ہے لیکن حکمران مسلسل جھو ٹ بول رے ہیں 200ارب روپے سی پیک اونجن ٹرین پر لگایا جا رہا ہے ۔لیکن حکمرانوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے آج بھی لاہور کی 80فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔ تحریک انصاف کو عوامی منصوبو ں سے نہیں بلکہ حکمرانو ں کی ترجیحات سے اختلاف ہے ۔

حکمران اپنی آمر نہ طرزِ حکمرانی کا رویہ ترک کرے اور عوام کے مسائل حل کرنے اور اُن کی ضروریات پوری کرنے پر توجہ

مزید : میٹروپولیٹن 4