سندھ حکومت نے ہمیشہ ایک ٹیکس فری بجٹ پیش کیا،فیصل میر

سندھ حکومت نے ہمیشہ ایک ٹیکس فری بجٹ پیش کیا،فیصل میر

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے سندھ کے بجٹ کو ایک عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ ایک ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے حکومت سندھ وہاں کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتی رہتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ باقی صوبوں کی نسبت سندھ میں صحت و تعلیم کی سہولیات مثالی ہیں اور ترقیاتی بجٹ بھی باقی صوبوں کی نسبت ایک بہترین بجٹ ہے جس کی تعریف باقی صوبے اور اپوزیشن بھی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جہاں تک ممکن ہو سکے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرتی رہتی ہے ہماری حکومت نے اپنے دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کیا تھا اور اس وقت کے اپوزیشن لیڈر نے اس کی کھل کر مخالفت بھی کی تھی لیکن پھر بھی پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت اپنے ہر بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کرتی رہی ہے آج کی وفاقی حکومت نے صرف دس فیصد تک اضافہ کیا ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4