لڑکی کا کمپیوٹر ہیک کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آئی تو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگ گیا

لڑکی کا کمپیوٹر ہیک کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آئی تو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا ...
لڑکی کا کمپیوٹر ہیک کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آئی تو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) ٹیکنالوجی پر ہمارا انحصار بہت زیادہوگیا ہے اور ایسے میں ہماری ذاتی چیزوں کی حفاظت انتہائی اہمیت اختیارکرچکی ہے۔کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں پاس ورڈ کی سہولت بھی اسی وجہ سے رکھی جاتی ہے،کچھ کمپیوٹرز میں یہ سہولت بھی ہوتی ہے کہ اگر کوئی آپ کا پاس ورڈ تین یا اس سے زائد بار غلط لکھے تو کیمرہ آن ہوجاتا ہے اور اس شخص کی تصویر بھی بن جاتی ہے تاکہ مالک کو علم ہوسکے کہ کس نے غلف پاس ورڈ ڈال کر کمپیوٹر یا موبائل آن کرنے کی کوشش کی ہے۔
ایسا ہی کچھ اس خاتون نے بھی اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ کررکھا تھا اور اپنے لیپ ٹاپ کو موبائل سے کونیکٹ کررکھا تھا،کسی بھی ایسی صورت میں کمپیوٹر کا کیمرہ تصویر اتار کر لڑکی کے موبائل پر بھیجنے کا فیچر آن تھا۔ایک دن اسے ایمرجنسی میسج موصول ہوا جس میں بتایا گیا تھا کہ کوئی اس کا لیپ ٹاپ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔یہ میسج کا آنا تھا کہ لڑکی پریشان ہوگئی کہ ایسا کون ہوسکتا ہے جو اس کے گھر میں داخل ہوکر اس کا لیپ ٹاپ آن کرکے اس کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے،وہ تو ابھی اپنا کام ختم کرکے لیپ ٹاپ کو لاک کرکے گھر سے نکلی تھی،ساتھ ہی اسے اس شخص کی تصویر بھی بھیج دی گئی جس کی جانب سے یہ کوشش کی جارہی تھی۔تصویر دیکھ کر لڑکی ہنسی چھوٹ گئی کیونکہ یہ اس کی پالتو بلی تھی جو لیپ ٹاپ سے کھیل رہی تھی اور اس دوران اس نے لیپ ٹاپ پر کچھ شرارتیں کیں جس کی وجہ سے لیپ ٹاپ کی سیکورٹی آن ہوگئی اور بلی کی تصویر بن گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -