ایران اور چین اقتصادی زون قائم کریں گے

ایران اور چین اقتصادی زون قائم کریں گے

  



ایران اور چین مشترکہ طور پر خصوصی اقتصادی زون قائم کریں گے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں ایران کی وزارت صنعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام رضا سلیمانی نے چین کے تجارتی وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایران چین مشترکہ انڈسٹریل زون کے قیام کا فیصلہ دونوں ملکوں کے وزرائے صنعت و معدنیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کی متعلقہ وزارتوں نے خصوصی انڈسٹریل زون کے قیام کے ابتدائی سمجھوتے پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔ ایران نے چین کو 7 مختلف مقامات پر انڈسٹریل زون کے قیام کی پیشکش کی تھی۔

مزید : ایڈیشن 2