پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں امریکہ کی دلچسپی

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں امریکہ کی دلچسپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چین اورپاکستان کے اقتصادی راہداری منصوبے پرامریکی حکومت کی تشویش کے باوجود نیو یارک میں ہونیوالی پاک امریکابزنس کانفرنس میں امریکی سرمایہ کاروں نے اس منصوبے میں سرمایہ کاری کیلیے دلچسپی کااظہارکیاہے۔پاک امریکی بزنس کمیونٹی کا چوتھا اجلاس اس مرتبہ روشنیوں کے شہر نیو یارک میں منعقد کیا گیا، کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر خرم دستگیر جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب سیکریٹری کامرس بروس اینڈریوز نے کی۔کانفرنس میں پاکستانی اور امریکی تاجروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور امریکا کے درمیان خواتین کی اقتصادی سسٹم میں شرکت اور پاکستانی اکنامک فورم میں خواتین کو منظم کرنے کیلیے ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -