اے ڈی بی کی خیبرپختونخواحکومت کو تعاون کی پیشکش
ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی)نے خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے صوبے میں بجلی کی نعمت سے محروم پسماندہ علاقوں میں عوام کو بجلی کی فراہمی کے لئے 356منی مائیکروہائیڈل سٹیشن یعنی چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر کے پروگرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توانائی کے درمیانے اور چھوٹی گنجائش والے منصوبوں میں سرمایہ کاری ومالی تعاون کی پیشکش کی ہے جبکہ منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز کی تعداد 1000سے 1500تک بڑھانے کے لئے منصوبہ بندی کا آغازکردیا ہے۔