تیل و گیس کی تلاش کیلئے پاکستان پٹرولیم کو مائننگ لیز جاری

تیل و گیس کی تلاش کیلئے پاکستان پٹرولیم کو مائننگ لیز جاری

  



بلوچستان کے ضلع سوئی میں تیل و گیس کی تلاش کے کام کے لیے حکومت نے پاکستان پٹرولیم کو 6 ماہ کی مائننگ لیز جاری کر دی۔ پاکستان پٹرولیم کمپنی اعلامیئے کے مطابق حکومت نے سوئی کے مقام پر مائننگ کے لیے لیز جاری کردی ہے۔ لیز کا دورانیہ چھ ماہ ہے جس کا آغاز یکم جون سے ہوچکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے نہ صرف مقامی سطح پر خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ معیشت کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر سے بھی انحصار کم ہوگا اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ ۔#/s#

مزید : ایڈیشن 2