ٹیلی کام اور انٹر نیٹ پہنچانے کیلئے 12 ارب روپے مختص
وفاقی حکومت نے موجودہ مالی سال 2016۔17کے بجٹ میں ٹیلی کام اور انٹر نٹ کی سہولت کو ملک کے دور دراز کے علاقوں تک پہنچانے کے لیے 12بلین روپے کے رقم مختص کی ہے جس کے تحت آئندہ برس ملک کے جنوبی علاقوں میں براڈبینڈ کی سہولت 56ہزار صارفین تک پہنچائی جائے گی۔ نئے منصوبے کے تحت دوردراز کے علاقوں میں 125 ایجوکیشنل براڈ بینڈ سنٹر اور55 کیمونٹی سنٹر متعارف کرائے جائیں گے جنھیں 482.5 ملین کی سبسڈی بھی دی جائے گی