ڈبلیو ٹی او ای کامرس پر توجہ دے: وفاقی وزیر تجارت

ڈبلیو ٹی او ای کامرس پر توجہ دے: وفاقی وزیر تجارت

  



وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈبلیو ٹی او کو ای کامرس کی ترویج پر توجہ دینی چاہیئے۔وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے پیرس میں ہونے والے ڈبلیو ٹی او کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ڈبلیو ٹی او کا یہ مختصر وزارتی اجلاس معاشی اور اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سالانہ وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے زراعت اور ای کامرس سے متعلق عالمی قوانین پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

مزید : ایڈیشن 2