غیرملکی ورکرزکی تعداد کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:سعودی عرب

غیرملکی ورکرزکی تعداد کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سعودی عرب میں نئے اصلاحاتی پروگرام کے تحت غیرملکیوں کو نوکریوں سے نکالنے یا محدود کرنے اور زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو ملازمت فراہم کیے جانے کی کاوشوں کے بعد اطلاعات تھیں کہ بیشترغیرملکیوں کو سعودی عرب سے نکالاجارہاہے لیکن اب سعودی وزارت لیبر نے واضح کیا کہ غیرملکی ورکرزکی تعداد میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں۔عرب نیوزکے مطابق لیبر اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کے وزیرمفرج الحقبانی نے کہاکہ وزارت کاریاست میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کا کوئی مقصد نہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں 90لاکھ غیرملکی شہری مختلف شعبوں میں ملازمت کررہے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 2 -