برطانوی برآمد کنندگان اضافی کسٹم ڈیوٹی اداکرینگے

برطانوی برآمد کنندگان اضافی کسٹم ڈیوٹی اداکرینگے

عالمی ادارہ برائے تجارت ڈبلیو ٹی او نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے فیصلے سے اس کے برآمد کنندگان کو سالانہ 5.6 ارب پونڈ اضافی کسٹم ڈیوٹی اداکرنی ہوگی۔ ڈبلیو ٹی اوکے ڈائریکٹر جنرل رابرٹو ازویدو نے لندن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ یورپی یونین سے انخلاء برطانیہ کے مفاد میں نہیں، انخلاء کی صورت اسے یونین سمیت ان 58 یورپی ملکوں کے ساتھ دوبارہ تجارتی معاہدے کرنے ہونگے جن کے بلاک کے ساتھ معاہدے چل رہے ہیں جس کیلئے بات چیت کا عمل لازمی ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ اسی مارکیٹ کے ساتھ تجارت کے قواعد و ضوابط مختلف بلکہ سخت ہونگے۔

مزید : ایڈیشن 2