جرمنی‘ فرینکفرٹ ہاہن ہوائی اڈہ چینی فرم نے خرید لیا

جرمنی‘ فرینکفرٹ ہاہن ہوائی اڈہ چینی فرم نے خرید لیا

  



جرمنی میں طویل عرصے سے خسارے میں رہنے والے فرینکفرٹ ہاہن ہوائی اڈہ ایک چینی فرم نے خرید لیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں طویل عرصے سے خسارے میں رہنے والاہاہن ہوائی اڈہ چین کی شنگھائی یقیان ٹریڈنگ فرم نے خرید لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہوائی اڈے کے تقریباً 82 فیصد حصص شنگھائی یقیان ٹریڈنگ فرم نے خرید ے ہیں جبکہ اس ہوائی اڈے کی مجموعی قیمت 10 ملین یورو کے قریب ہے۔ چین کو حکام کا کہنا ہے کہ فرم اس ہوائی اڈے کو ایشیا اور یورپ کے درمیان مسافروں کی نقل و حمل اور خاصکر خوردنی اشیاء4 کی برآمدات کے لیے استعمال کرے گی۔

مزید : ایڈیشن 2