’’رالف لارین‘‘ کا 1200 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

’’رالف لارین‘‘ کا 1200 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


امریکی فیشن برانڈ ’’رالف لارین‘‘ نے اخراجات میں کمی کی حکمت عملی کے تحت 1200 ملازمین کو فارغ اور 50 سٹور بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مردوں، خواتین اور بچوں کے ملبوسات فروخت کرنے والی امریکی فیشن برانڈ رالف لارین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منصوبے کے تحت ایک سال کے دوران 180 ملین ڈالر سے 220 ملین ڈالر کی بچت ہو گی۔رپورٹ کے مطابق رالف لارین کے بانی رالف لارین چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے اور ان کی جگہ سٹیفن لارسن کو چیف ایگزیکٹو تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے کمپنی کے اخراجات میں کمی اور بچتوں میں اضافے کیلئے ایک منصوبہ تشکیل دیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -