اگلی بار پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے سے پہلے یہ کام ضرور کرلیں تاکہ آپ بڑے نقصان سے محفوظ رہ سکیں

اگلی بار پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے سے پہلے یہ کام ضرور کرلیں تاکہ آپ بڑے ...
اگلی بار پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے سے پہلے یہ کام ضرور کرلیں تاکہ آپ بڑے نقصان سے محفوظ رہ سکیں

  



نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے پانی والی پلاسٹک کی بوتلوں کے اوپر expire dateلکھی ہوئی دیکھی ہوگی اور یہ بھی سوچا ہوگا کہ پانی تو خراب نہیں ہوتا تو پھر یہ تاریخ کس چیز ہے تو اس کا جواب ماہرین یہ دیتے ہیں کہ پانی تو خراب نہیں ہوتا لیکن جس بوتل میں اسے پیک کیا جاتا ہے اس کے خراب ہونے کی ایک تاریخ ہوتی ہے۔

پلاسٹک کی بوتلیں جس میٹریل سے تیار کیا جاتا ہے ان میں بیسفانول اے یاBPAشامل ہوتا ہے اور اگر اس بوتل کو دھوپ میں چھوڑ دیا جائے تو یہ کیمیکل پانی میں شامل ہوتا رہتا ہے۔جب انسان اس پانی کو پیتا ہے تو اس کیمیکل کی وجہ سے دل کی بیماریوں کا شکار ہوتا ہے۔مردوں میں بانجھ پن اور خواتین میں چھاتی کا سرطان کا لاحق ہوسکتا ہے۔اگر آپ بھی ان بوتلوں میں پانی پیتے ہیں تو انہیں استعمال کرتے ہوئے دھوپ سے دوررکھیں۔ان بوتلوں کو ہرگز بھی ری سائیکل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ کیمیکل مزید خطرناک ہونے کے ساتھ اس میں بیکٹیریا شامل ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے جس کی وجہ سے دیگر جان لیوا بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت