عمر متین کے والد کا بیٹے کے اقدام پراظہار معذرت

عمر متین کے والد کا بیٹے کے اقدام پراظہار معذرت

اورلینڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اور لینڈو میں نائٹ کلب پر فائرنگ کرنے والے شخص عمر متین کے والد نے بیٹے کا اقدام پر معذرت کا اظہار کیاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق عمر متین کے والد کا کہناتھا کہ پورے ملک کی طرح وہ بھی صدمے میں ہیں ،عمر متین کے اقدام کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے کہ کہ حملے میں 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 53سے زائد زخمی ہیں،حملے کے بعد فلوریڈا کے گورنر نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول