پولیس نے سینٹر حمد اللہ کیخلاف کارروائی کیلئے چیئرمین سینیٹ سے اجازت مانگ لی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی پولیس نے ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں جے یو ائی ف کے سینٹر حمد اللہ کی طرف سے ماروی سرمد کو دھمکیاں دینے اور بدتمیزی کرنے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماروی سرمد نے تھانہ کوہسار میں سینٹر حمد اللہ کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹاک شو میں سینٹر حمد اللہ نے ان سے بدکلامی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، اس لئے حمد اللہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سینٹر حمد اللہ سے بیان لینے کے لئے چیئرمین سینٹ کی اجازت درکار ہے