ایدھی سینٹر کی جانب سے گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے کیلئے بس سروس کاآغاز

ایدھی سینٹر کی جانب سے گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے کیلئے بس سروس کاآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایدھی سینٹر کی جانب سے گمشدہ بچوں کو اپنے والدین سے ملانے کے لئے خصوصی بس سروس کااتوارکو باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے، جو کہ ملک بھر میں گھوم کر بچوں کو اپنے والدین سے ملائے گی۔ایدھی والوں نے گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے،اس کارواں کا آغازایدھی ہوم سینٹرکھارادر سے کیاگیا، اس خصوصی بس میں بچوں کی تعداد 35 سے 40 کے قریب تھی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں فیصل ایدھی نے کہاکہ یہ کارواں 15 دن تک مسلسل جاری رہے گا اور امید ہے کہ جلد ہی بچے اپنے والدین کے پاس پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بس سروس کا کام ان کے والد عبالستار ایدھی نے شروع کیا تھا،جو گزشتہ دس برس سے جاری ہے۔بس سروس کے آغاز کے موقع پر عبدالستار ایدھی کی صحت یابی اور درازی عمرکے لیے خصوصی دعاکی گئی