کلرسیداں،وزیرداخلہ کی حادثہ کاشکار ہونیوالے اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی آفیسر کے گھرآمد،فاتحہ خوانی کی
کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان حادثہ کا شکار ہونے والے اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی آفیسر امجد کیانی کی رہائش گاہ واقع بروالہ(مانکیالہ) گئے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر انہوں نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم امجد کیانی انتہائی محنتی اور دیانتدار پولیس آفیسر تھے جن کی یاد ہمیشہ دلوں پر نقش رہے گی۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر ورثاء کیلئے 62 لاکھ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے مرحوم کے بڑے بھائی کو ان کے بچوں کی تعلیم تربیت میں کسی قسم کی کمی نہ آنے کی تلقین کی اور ان کی گریجویشن تک مفت تعلیم جبکہ بڑے بیٹے کی تعلیم مکمل ہونے پر اسے ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے بروالہ پل کو راجہ امجد کیانی کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔ضلعی زکواۃ و عشر کمیٹی کے چےئرمین شیخ ساجد الرحمان،معاون خصوصی راجہ محمد لطیف،چےئرمین یوسی ساگری شہزاد یونس،کلر سیداں سے لیگی رہنما،چوہدری نعیم بنارس اور صوبیدار غلام ربانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔