آج صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل دینگے ‘ سیٹھ کانجی رام

آج صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل دینگے ‘ سیٹھ کانجی رام

  



صادق آباد(تحصیل رپورٹر )پنجاب حکومت کے بجٹ سے جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل دیں گے تخت لاہور کا طعنہ دینے والوں نے اپنے دور اقتدار میں جنوبی پنجاب کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا ‘صوبائی کابینہ کی انتھک محنت کے بعد پیش کیے جانیوالے پنجاب کے بجٹ سے لاکھوں افراد کو روزگار مہیا ہو گا حکومت صنعت اور زراعت کے شعبوں کو ترقی دینے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام نے اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ موجودہ پنجاب حکومت آج عوام دوست بجٹ پیش کر ے گی جس میں تعلیم ‘صحت‘ ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں ر وپے مختص کئے گئے ہیں جس سے پنجاب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا انھوں نے کہاکہ پنجاب میں توانائی کے بحران کے خاتمہ اور صنعت کی ترقی کیلئے بجٹ میں خطیر رقم رکھی گئی ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے زرعی کسانوں کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے بجٹ میں خصوصی رقم مختص کی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر