جتوئی کسان پیکیج فراڈ سکینڈل ‘ پٹواری کو جبری ریٹائر کرکے 13لاکھ کی ریکوری

جتوئی کسان پیکیج فراڈ سکینڈل ‘ پٹواری کو جبری ریٹائر کرکے 13لاکھ کی ریکوری

  



سلطان پور(نامہ نگار)جتوئی کسان پیکیج فراڈ سکینڈل کیس مرکزی کردار اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اقبال بزدار ہیڈ کلرک میاں اقبال چھجڑہ،تحصیلدار افتخار بھٹہ،پٹواری ناصر بلوچ،نائب تحصیلدار ملک فیاض قانونگو مولوی یٰسین نے اپنے بچاؤ کیلئے کرپٹ پٹواری احمد نبی ڈوگر پر ملبہ ڈالتے ہوئے اسے ملازمت سے ڈسمس کرکے 15کروڑ کی کرپشن میں سے صرف13لاکھ کی ریکوری ڈال دی جبکہ انٹی کرپشن (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

نے مافیا کے خلاف انکوائری سٹینڈ کرکے ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کردی ہے پٹواری ناصر بلوچ نے متاثرہ موضع مسلم چھجڑہ سے اپنا تبادلہ موضع حمزیوالی کروالیا ہے مسلم لیگ ن کے سٹی صدر مرزا اقبال تحصیل جنرل سیکرٹری مرزا شمشاد رانا ساجدحسین نے کہاکہ رمضان بازار میں ناقص اشیا سے کرپشن کی جارہی ہے پیسہ فوکل پرسن خالد محمود سندیلہ اوراسسٹنٹ کمشنر ہڑپ کررہے ہیں اسی طرح شہرسلطان میں طارق آئس فیکٹری میں ناقص اورکچرے ملی ہوئی برف روز داروں کو مہنگے داموں فروخت ہوری ہے عوامی سماجی حلقوں ملازم حسین،خادم حسین،ملک بلال،جاوید اقبال،نذرمحمد ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کرپٹ مافیا کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔

سکینڈل

مزید : ملتان صفحہ آخر