ناقص صفائی،جنریٹر خراب،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ وہاڑی ہسپتال کی حالت پر برہم

ناقص صفائی،جنریٹر خراب،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ وہاڑی ہسپتال کی حالت پر برہم

  



وہاڑی(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیکریٹر ی ہیلتھ محمد خان رانجھا نے ڈی سی او علی اکبر بھٹی کے ہمراہ اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیا ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی ڈاکٹر ز میں اسے(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

ایک ڈاکٹر غیر حاضر پایا گیاصفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ تھی اور ایڈیشنل سیکریٹری کو دیکھتے ہی عملہ نے صفائی شروع کر دی ایمرجنسی کے تمام اے سی خراب اور بند پائے گئے ڈاکٹر کی حاضری کے لیے نصب تھمب امپریشن مشین بھی خراب پائی گئی سرجری وارڈ، یورالوجی وارڈ، میڈیکل وارڈ، گائنی وارڈ اور چلڈرن کمپلیکس میں بھی اے سی بند پائے گئے مریضوں کا شدید گرمی سے برا حال تھا اور ان کے لواحقین ہاتھ والے پنکھوں سے مریضوں کو ہوا دے رہے تھے استفسار پر بتایا گیا کہ بجلی بند ہونے کی صورت میں جنریٹر نہیں چلائے جاتے اور گرمی اور حبس سے برا حال ہو جاتا ہے یورالوجی وارڈ کے معائنہ کے دوران ایک بیڈ پر بلی یا کسی دوسرے جانور کی غلاظت پائی گئی ڈاکٹر اور عملہ نے بھی بتایا کہ نہ تو اے سی چلتے ہیں اور نہ ہی لائٹ جانے کی صورت میں جنریٹر کام کرتے ہیں چلڈرن وارڈ میں ہیٹ سٹروک کے شکار بچوں کے کمرے میں بھی اے سی بند پائے گئے ایڈیشنل سیکریٹری کے پوچھنے پر الیکڑیشن نے بتایا کہ ہسپتال کے چار جنریٹر ہیں ایڈیشنل سیکریٹر ی نے ہسپتال کے انتطامی امور کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے ڈی سی او علی اکبر بھٹی کو ہسپتال کے فنڈز اور اخراجات کی مکمل تفصیل فراہم کرنے کو کہا ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات گئے ہسپتال پہنچے تو یہی صورتحال پائی گئی تھی جبکہ3جون کو چارج سنبھالتے ہی انہوں نے ہسپتال کے معائنہ کے دوران ان خرابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اصلاح احوال کی ہدایت کی تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر