نادہندہ سرکاری اداروں سے وصولیوں کیلئے میپکو انتظامیہ کا وفاقی و صوبائی حکومت سے مدد لینے کا فیصلہ

نادہندہ سرکاری اداروں سے وصولیوں کیلئے میپکو انتظامیہ کا وفاقی و صوبائی ...

ملتان( سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے نادہندہ سرکاری اداروں سے ریکوری کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو لیٹر لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ بتایا گیا ہے کہ مختلف سرکاری اداروں نے میپکو کے کروڑوں روپے دبا رکھے ہیں ‘اس پر میپکو نے صوبائی(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

و وفاقی حکومت سے مدد لینے کے لئے لائحہ عمل طے کیا ہے ‘نادہندہ سرکاری اداروں کے متعلق مکمل تفصیل بھجوائی جائے گی ‘دوسری طرف میپکو نے نادہندہ سرکاری اداروں کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے کنکشن منقطع کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر