سبزی کیساتھ مفت ملنے والا سبز دھنیا 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دھنیا کو بھی چار چاند لگ گئے 200روپے کلو فروخت ہونے لگا تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے نکل آیا حکومت کی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
لاکھ کوشش اور انتظامیہ کے اقدامات کے باوجود بھی مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی گذشتہ روز سبزی منڈی میں دھنیا فی کلو 200روپے جو تاریخی اضافہ ہے فروخت ہوا دھنیا جو سبزی فروش خریدار کو سبزی کے ہمراہ مفت ڈال دیتا تھا اب 200روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔
دھنیہ