شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اقدارکی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دو برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ،پرامن ،خوشحال اور ترقی پر گامزن ہے۔خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو وزیراعظم محمد نوازشریف کے کامیاب آپریشن کے بعد صحت یابی پر مبارکباد دی۔