حکومت ملکی استحکام کیساتھ عوامی فلاح کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،احمد یار ہنجراء

حکومت ملکی استحکام کیساتھ عوامی فلاح کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،احمد یار ...

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی استحکام کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے،پنجاب میں اربوں کا (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

رمضان پیکج عوام کو ماہ صیام میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کا اقدام ہے،ضلعی وتحصیل اورقصبات کی سطح پررمضان بازاروں کا انعقاد کر کے عوام کو بھر پور ریلیف پہنچایا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے اس وقت پاکستان نئے دور کا آغاز کر رہاہے۔ہمیں ماضی کو بھول کراتحاد واتفاق،ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کر فروغ دیکر ملکی استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہو جانا چاہئے۔طاہرالقادری کے14اگست کے دھرنا بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتجاج،دھرنے اور مارچ کرنے والے پتہ نہیں کیسا انقلاب لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنی مرضی سازشیں کر لیں عوام انکی ہر سازش کو نا کام بنا دیں گے۔ہنجراء خاندان نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر