اساتذہ، فنی تربیتی اداروں کے سربراہ ٹریننگ کا معیار بلند کر سکتے ہیں ‘ ذوالفقار چیمہ

اساتذہ، فنی تربیتی اداروں کے سربراہ ٹریننگ کا معیار بلند کر سکتے ہیں ‘ ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ اساتذہ اور فنی تربیت کے اداروں کے سربراہ جوش جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر کے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ٹریننگ کا معیار بلند کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات تربیتی اداروں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بتایا جائے کہ ہنر مندی کی ٹریننگ ان کے لئے بے حد مفید ہے۔ اس سے انہیں روزگار بھی ملے گا اور اگر وہ اپنا بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بلا سود قرضہ بھی ملے گا۔ انہوں نے اساتذہ پرزور دیا کہ وہ اپنے اداروں میں سپورٹس کے مقابلے اور کوئز مقابلے بھی منعقد کرائیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ اکتوبر میں ہنر مندی کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے اور جیتنے والوں میں کیش پرائز تقسیم ہونگے۔ اس بار بہترین اداروں کو بھی شیلڈز دی جائیں گی اور بہترین نسٹرکٹر کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔ غیر معیاری تربیت دینے اور فراڈ کرنے والے اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ اس اجلاس میں نیوٹیک کے شراکتی 60 فنّی و تربیتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اداروں کے سربراہان جس میں افضل چیمہ، اکرم فانی، کیپٹن عدیل ، صائمہ سیماب۔ شاہنواز، توقیر اکرام، ضیاء الحسن شاد ، خرم منصور اور دیگر نے جناب ذوالفقار احمد چیمہ کے وژن کی تائید کرتے ہوئے یہ یقین دلایا کے وہ پہلے کی طرح اس فیز میں بھی بہترین ٹریننگ کے لئے دن رات گوشاں رہیں گے اور اس ملک کے بے روزگار نوجوان کو ہنر مند بنا کر باعزت شہری بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر