اساتذہ کا احتجاج نظر انداز ‘ مزید 27سکول دانش اتھارٹی کے حوالے کرنیکا فیصلہ
ملتان(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے اساتذہ تنظیموں کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے ملتان ‘فیصل آباد او ر راولپنڈی کے مزید 27ہائی سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ حکومت پنجاب نے پہلے 13سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا اور اب پنجاب کے مزید 27ہائی سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کیا جا رہا ہے ‘ان میں ملتان کے 9سکول گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول نواں(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
شہر‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون نواں شہر ‘ گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائی سکولز کلمہ چوک‘گرلز و بوائز ہائر سیکنڈری سکولز کمپری ہنسو گلگشت کالونی‘ گرلز و بوائز ہائی سکولز دولت گیٹ اورپاکستان گرلز ہائی سکول حسین آگاہی شامل ہیں ‘ واضح رہے کہ مذکورہ سکولز کی عمارتیں کمرشل ویلیو سے اربوں روپے کی ہیں اور ان سکولو ں میں طلبا وطالبات کی تعداد بھی 2ہزا ر سے زائد ہے ‘یہ بات قابل ذکر ہے کہ اساتذہ تنظیموں نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے ‘دھرنے دئیے اور ریلیاں نکالی ہیں‘ اساتذہ تنظیمو ں کا دعویٰ ہے کہ ان کی مرضی کیبغیر کوئی سکول اب نجی شعبے کے حوالے نہیں کیا جائے گا‘لیکن صورتحال یہ ہے کہ 13کے بعداب مزید 27سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘اس پر اساتذہ تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ ہو گئی ہے اور انہوں نے ایک بار پھر شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔