اپوزیشن جتنا واویلا کریگی ترقی کا پہیہ اتنا ہی تیزی سے چلتا رہیگا :امیر مقام

اپوزیشن جتنا واویلا کریگی ترقی کا پہیہ اتنا ہی تیزی سے چلتا رہیگا :امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پاکستان نیوز) وزیراعظم مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ اپوزیشن جتناواویلاکریگی ترقی کاپہیہ اتناہی تیزی سے چلتارہیگا،کوئی مائی کالعل نہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی طرح پالیسیاں مرتب کرسکتاہے اورنہ ہی دھرنوں ومختلف ہتھکنڈوں سے وطن عزیز میں ترقی کے سفرکومتاثرکرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ شانگلہ اورسوات میں ایکسپریس ویزباقاعدہ وفاقی حکومت کی ترقیاتی پروگرام2016-17کاحصہ بن چکے ہیں جس سے نہ صرف سوات اور شانگلہ بلکہ پورے ملاکنڈڈویژن سمیت پوراصوبہ مستفیدہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اورسراج الحق اپنے گریبان میں جھانکھیں بغیر وزریراعظم نوازشریف پرتنقیدکرتے ہیں مگر عوام آج سراج الحق اورعمران خان کامذاق اڑاتے ہیں جنکاہراقدام غیرسنجیدہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے شانگلہ کوٹکے میں یخ تنگی پورن نئے بجلی فیڈراورمانیسرروڈکے افتتاح کے بعدایک پروقار جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ رمضان المبارک اورشدیدگرمی کے باوجودہزاروں لوگوں کاآمداس بات کی عکاسی کرتاہے کہ عوام اور ہمارارشتہ محبت اوراعتمادکارشتہ ہے جوتاحیات قائم ودائم رہیگا۔انہوں نے علاقے کی ترقی کیلئے نئے منصوبوں کی منظوری کااعلان بھی کیا جس میں مانئی سرپل،اچربازارکوٹ پل،گجرکلے آمنوی پل شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاست میںآنے کے بعدشانگلہ کے عوام نے بھی مایوس نہیں کیابلکہ ہمیشہ عزت واحترام سے نوازاہے اورمیں بھی ان کی محب اورجذبے کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہوں اورانکوہمیشہ دل میں جگہ دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں شانگلہ کے فردکوجواب دہ ہوں ممبرقومی اسمبلی،ایم پی اے یاناظم سے کوئی بھی گلہ شکوہ ہوتومجھ سمیت ان سے بھی براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں،عوام کے تمام تحفظات کودورکیاجائیگا۔