رمضان بازار میں مضر صحت برائلر مرغیوں کے گوشت کی فروخت ‘ لائیو سٹاک عملہ خاموش تماشائی

رمضان بازار میں مضر صحت برائلر مرغیوں کے گوشت کی فروخت ‘ لائیو سٹاک عملہ ...

بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)رمضان بازار میں بیمار اور مضر صحت برائلر مر غیوں کو گوشت فروخت محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ خاموش تماشائی شہریوں کی کمپلین پر جب میڈیا کے نمائندوں نے رمضان بازار میں جا کر محکمہ لائیوسٹاک کے ڈیوٹی پر موجود عملہ سے اس بارے میں معلومات حاصل کی تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گوست فروش کو وارنیگ دی ہے کل سے یہ ایسا نہیں کرے گا رمضان بازار میں صاف ستھرے گوشت کا ریٹ 196روپے ہے مگر گوشت فروش بیمار میڈیکل گوشت بھی اسی ریٹ پر فروخت کرتا رہا جس پر شہریوں نے ڈی سی او ملتان سے اپیل کی ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ ان سے ملی بھگت کرکے مضر صحت گوشت فروخت کروا رہا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند مرغیوں کا گوشت فراہم کیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر