سیکرٹری اریگیشن سیف انجم کا دورہ تحصیل علی پور رمضان بازار تک محدود ’’ سب اچھا ‘‘ کی رپورٹ دی گئی

سیکرٹری اریگیشن سیف انجم کا دورہ تحصیل علی پور رمضان بازار تک محدود ’’ سب ...

سیت پور(نامہ نگار)تحصیل علی پور کے رمضان بازار میں سیکرٹری اریگیشن سیف انجم نے دورہ کیا۔ جس میں سب اچھا کی رپورٹ دی گئی۔ لاہور سے تشریف لانے والے سیکرٹری انہار کو چند(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

رھبان اور لنگرواہ بند کا دورہ بھی کرنا چاہیے تھالیکن انہوں نے دورہ رمضان بازار تک ہی محدود رکھا۔ جس پر علاقے کے عوام کو جب معلوم ہوا تو ان میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ آئیں اور اپنے تین سال قبل اعلان کردہ پراجیکٹ کی دیکھ بھال کریں اور انہیں بھی موقع پر معلوم ہو گا کہ کتنی بے دردی کے ساتھ محکمہ انہار بند لوٹ مار کر رہا ہے۔

سب اچھا

مزید : ملتان صفحہ آخر