لنڈی کوتل میں ہیضہ کے مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی

لنڈی کوتل میں ہیضہ کے مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی( بیورورپورٹ)خیبر ایجنسی لنڈیکوتل کے علاقہ پسید خیل میں ہیضہ کے مرض نے وبائی شکل اختیا ر کر لی ہے،گزشتہ روز پسید خیل میں ہیضہ کے مرض سے سات ماہ کی بچی مروا جاں بحق ہو گئی جبکہ پسید خیل رمضان کلی میں درجنوں افراد متاثرہ ہو چکے ہیں ،لنڈیکوتل پسید خیل رمضان کلی میں شدید گرمی کی وجہ سے ہیضہ کی بیماری نے وبائی شکل اختیا ر کی ہے جس کی وجہ سے وہاں پر مروا نامی بچی اس مرض سے جاں بحق ہو گئی جبکہ اسی مرض سے درجنوں بچے اور مرد متاثرہ ہو گئے ہیں پسید خیل سے تعلق رکھنے والے ملک ربی اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں شدید گرمی اور طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے درجنو بچے متاثرہو گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس حوالے سے ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز آفریدی نے رابطے پر بتایا کہ متاثرہ علاقے کے لئے ہنگامی طور پرمحکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھیج دینگے تاکہ اس مرض پر قابو پاسکے ۔۔۔۔۔۔