سرکاری اداروں کی توجہ رمضان بازار تک محدود ‘ عام بازار میں عوام لٹنے لگے

سرکاری اداروں کی توجہ رمضان بازار تک محدود ‘ عام بازار میں عوام لٹنے لگے

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)رمضان بازار میں تمام سرکاری ادارے متحرک ہیں جبکہ عام بازار کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے لگے عوامی وسماجی اورشہری حلقوں ساجد علی، ابوبکر علی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

، با بر احمد ، آفتاب علی ، عبدالمجید ، شفاقت علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عام بازار پر عدم توجہ کی وجہ سے اور انتظامیہ کی مبینہ نا ہلی سے عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اور ساری توجہ رمضان بازار پر دی جا رہی ہے حالانکہ رمضان بازار تیس فیصد آباد ی کے لیے وقف ہے جبکہ ستر فیصد دیہی علاقوں کی عوام سہولیات سے محروم ہے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنرملتان ڈویژن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رمضان بازار سے توجہ ہٹا کر عام بازار پر بھی توجہ دی جا ئے تا کہ غریب عوام لٹنے سے بچ سکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر