حکومت گرانے کیلئے جمہوریت پر شب خون مارنے کا کوئی جواز نہیں،رئیس ابراہیم

حکومت گرانے کیلئے جمہوریت پر شب خون مارنے کا کوئی جواز نہیں،رئیس ابراہیم

  



صادق آباد ( تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان )پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سردار رئیس ابرا ہیم خلیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت ،حاکمیت اعلیٰ کی حفاظت اوربیرونی دباؤکامقابلہ کرنے کیلئے جوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے ۔ کوئی نااہل حکومت کے گناہوں کی سزاجمہوریت اورجمہورکونہیں دے سکتا، حکومت کی ناکامی سے انکار نہیں مگرجمہوریت کی بدنامی برداشت نہیں کی جائے گی۔حکومت گرانے کیلئے جمہوریت ہر شب خون مارنے کاکوئی جوازنہیں اورنہ کسی کوسزادینے کیلئے انتقام کا راستہ اختیار کیا جائے۔ انتہا پسندی اوردشنام طرازی نے وقتی طو(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

رپرپاناما پیپرز کے معاملے کوضروربگاڑدیامگر اس بار ا حتسا ب کے کٹہرے میں کھڑاہوناحکمرانوں کامقدر ہے۔ انھو ں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارا ملک کئی اندرونی وبیرونی چیلنجز سے نبردآزما ہے لہٰذاء داخلی عدم استحکام سے دنیا میں پاکستان کی پوزیشن متاثر ہوگی ۔ملک دشمن قوتوں سمیت بعض طبقات اس صورتحال کواپنے مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں۔نفرت کی آگ بھڑکانے والے کسی کے دوست نہیں ہوسکتے ،ان کی باتوں پرکان دھرنادانشمندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے نہیں بلکہ مرہم رکھنے کی ضرورت ہے ۔ایک دوسرے کیخلاف سازشوں میں دفاعی اداروں کوملوث اورانہیں استعمال نہ کیا جائے۔

رئیس ابراہیم

مزید : ملتان صفحہ آخر