ملکی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اپوزیشن کو اچھے نہیں لگ رہے ‘نذیر ارائیں

ملکی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اپوزیشن کو اچھے نہیں لگ رہے ‘نذیر ارائیں

  



بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن قومی و ممبر نیشنل فوڈ سیکورٹی کمیٹی چوہدری نذیراحمد ارائیں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف کامیاب اپریشن کے بعد قوم کی دعاؤں سے جلد صحت یاب ہوکر واپس آئیں گے ملک اور قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب مسلم لیگ کے رہنما بلاول حمید بٹ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ کے نامزد کردہ چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں وائس چیئرمین حاجی افتخار احمد بھٹی مسلم لیگ کے رہنما رانا غلام مرتضے ملک رحمت علی،محمد اسلم جمال،نذیر رندھاوا حیدر عظیم ڈار ضلعی صدر نواز شریف ٹائیگرز،اویس حمید بٹ،سردار بلال عظیم ڈار،محمد شاہد پی ایس او ٹو ایم این اے،سردار ایوب عظیم ڈار،چوہدری نوید احمد،فیاض قاسم،رانا مبشر حسن،عبدالرزاق،محمد اسماعیل ہنجرا ناصر علوی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت وزیر اعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے جوکہ اپوزیشن کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی اس لئے اپوزیشن اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے لیکن ملک کے عوام باشعور ہیں انہوں نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

نذیر ارائیں

مزید : ملتان صفحہ آخر