انتظامی و پولیس افسران کے دورے ‘ سبزی منڈیوں ‘ رمضان بازاروں میں اشیاء کا جائزہ
ملتان ‘ خانیوال ‘ وہاڑی ‘ بوریوالا ‘میلسی ‘ اوچشریف ‘ علی پور ‘ خان پور ‘ جتوئی ‘ بھکر ‘ لیہ ‘ چوک اعظم ‘ حاصل پور ( سپیشل رپورٹر ‘ کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) انتظامی و پولیس افسران کی جانب سے سبزی منڈیوں اور رمضان بازاروں کے دورے جاری ‘ اشیائے خورد و نوش ‘ سبزیوں ‘ پھلوں کا معیار چیک کیا اور متعلقہ حکام کو شہریوں کیلئے ریلیف فراہمی کے اقدامات مزید بہتر کرنے کی ہدایات دیں‘ اس سلسلے میں ملتان سے سپیشل رپورٹر ‘ کرائم رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرملتان نادر چٹھہ گزشتہ روز صبح سویر ے اچا نک سبز ی منڈ ی پہنچ گئے اور شہر یوں کو سستے دا مو ں معیا ر ی اشیا ء خو ردو نو ش کی فرا ہمی یقینی بنانے کیلئے اپنی نگرانی میں نیلا می کا عمل مکمل کر ایا ۔ ا س موقع پر انہو ں نے ہد ایت کی کہ سبز ی منڈ ی سے روزا نہ کی بنیا د پر تا زہ سبز یا ں اور پھل رمضا ن با زارو ں میں فرا ہم کئے جائیں ۔بعد ازا ں ڈ ی سی او نے ڈ یر ہ اڈا ،ممتا ز آ با د ، قارپوررا ں اور بستی ملو ک سمیت دیگر رمضا ن بازاروں کا دور ہ کیا اور انتظا ما ت چیک کئے ۔ اس موقع پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر زاور رمضا ن با زار کے فوکل پر سن بھی انکے ہمرا ہ تھے ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈ ی سی او نا در چٹھہ نے کہا کہ وہ رو زانہ کی بنیا د پر سبز ی منڈ ی اور رمضا ن با زارو ں کا دو ر ہ کرکے اشیا ء خوردونو ش کی قیمتو ں کو خو د ما نیٹر کر ینگے ۔نا در چٹھہ نے کہا کہ رمضا ن با زارو ں میں ٹھنڈ ے پا نی ، سایہ دا ر جگہو ں اور بچوں کے جھو لے لگا نے کے علا وہ الیکٹرا نک ریٹ بورڈ بھی نصب کئے گئے ہیں تا کہ شہر ی بغیر کسی ابہا م کے خریدار ی کر سکیں ۔انہو ں نے کہا کہ ضلعی حکو مت عام ما ر کیٹ میں بھی اشیا ء کی قیمتو ں کی سخت مانیٹر نگ کررہی ہے ۔ اس سلسلے میں 50 سے زائد پرا ئس کنٹرو ل مجسٹر یٹس تعینا ت کئے گئے ہیں ۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے جیل خانہ جات چوہدری ارشد سعید نے گزشتہ روز سستا رمضان بازارمخدوم رشید کا معائنہ کیا ۔محکمہ ریونیو ،مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔چوہدری ارشد سعید نے رمضان بازار میں چینی کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لیا اور ڈی او انڈسٹریز کوحکم دیا کہ چینی کی دستیابی کو فوری طور پر پر یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ یوٹیلیٹی سٹور کے سٹال پر دالوں کی کمی کو پورا کیا جائے ۔مشیر جیل خانہ جات نے سبزی کے سٹال پر کریلے کی کوالٹی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا اور باسی کریلے فوری طور پر رمضان بازار سے منتقل کر نے کی ہدایت کی ۔ دریں اثناء سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم کی ہدایت کے مطابق ایس ایس پی اپریشنز ملتان ڈاکٹر رضوان نے ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ کے ہمراہ نیو سبزی منڈی کا دورہ کیا جس میں اشیاء خورد نوش ، سبزی وغیرہ کی کوالٹی چیک کی گئی ۔ایس ایس پی اپریشنز ملتان ڈاکٹر رضوان اور ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ عہدیداران سبزی منڈی کو بھی بریف کیا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی قابلِ برداشت نہ ہو گی۔ خانیوال سے بیورو نیوز‘ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈی سی او خالد محمود شیخ او رڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر صبح سویرے سبزی منڈی خانیوال کا اچانک معائنہ کیا ۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ‘ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد جہانگیر سمیت دیگر سرکاری افسران بھی موجو دتھے ۔ڈی سی او اور ڈی پی او نے سبزی منڈی میں مقامی اور باہر سے آنیوالی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے آلو بخارہ ‘کیلا ‘تربوزاور خربوزہ کی نیلامی کے موقع پر ان کی مختلف اقسام‘معیار اور اوزان کی جانچ پڑتا ل کرتے ہوئے آڑھتیوں اور بیوپاریوں سے نیلامی بارے مختلف سوالات کیے اور خوردہ فروشی کیلئے نرخ نامے مقرر ہونے کے عمل کا جائزہ لیا ۔انہوں نے سبزی منڈی کے انتظامی امور ‘سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ محمد خان رانجھا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں کے ذریعے صوبہ کے عوام کو5ارب کی سبسڈی دی ہے جس کی بدولت عوام کو عام مارکیٹ کی نسبت نمایاں فرق سے سستے داموں اشیائے خوردونوش دستیاب ہیں رمضان المبار ک میں طلب بڑھنے سے بعض اشیاء کی رسد متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کا رحجان ملتا ہے لیکن حکومت پنجاب نے تمام ضروری اشیاء کی رسد کو پہلے سے ہی بہتر بنا کر قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا یہ بات انہوں نے وہاڑی او ر بوریوالا رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی سی او علی اکبر بھٹی، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، اے ڈی سی رانا سلیم احمد ٹی او آر راؤ نعیم خالد، ڈی او لیبر کاشف عزیز ڈی او انٹر پرائزز عابدہ حنیف وٹوبھی موجود تھیں۔ گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ڈی سی او وہاڑی کی ہدایت پر قائم مقام سی ڈی او کی رمضان بازار کی چیکنگ ،تفصیل کے مطابق ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی کی ہدایات پر قائم مقام سی ڈی او حاجی اکرم شہزاد نے گگو منڈی ،بوریوالہ اور وہاڑی میں رمضان بازار چیک کیئے ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب چو ہدری محمد خان رانجھا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد نوازشریف کی ہدایت پر رمضان شریف میں صارفین کو سبزیوں اور پھلوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامی افسران علی الصبح سبزی منڈیوں میں جاکر نیلامی کی نگرانی کررہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستا رمضان بازار بورے والا کے اچانک معائنہ کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی،ای ڈی او زراعت چوہدری مشتاق علی،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سید ماجد علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر بورے والا احمر سہیل کیفی،ٹی ایم او رانا نوید احمدخان،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس چیف انسپکٹر اسلم شاہ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز وہاڑی مس عابدہ حنیف وٹو صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی جنرل سیکرٹری صغیر احمد رامے بھی موجووتھے ۔ میلسی سے نامہ نگار کے مطابق با حیثیت سرکاری ذمہ داراللہ کی مخلوق کی خدمت ڈیوٹی ہے مگر ماہ رمضان کی برکتیں سمیٹنے کے لئے یہ ہمارا قومی و مذہبی فریضہ بھی ہے کہ ہم حکومتی ریلیف کو عوام تک موثر طریقہ سے پہنچا ئیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرمیلسی سید شفقت رضا بخاری نے سستا رمضان بازار میلسی کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے 5ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ اوچشریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او بہاول پور بیرسٹرڈاکٹر احتشام انور مہر نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں روزہ داروں کے لئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اشیا ئے خور و نوش کے نرخوں ، معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، الشمس چوک اوچ شریف میں ٹی ایم اے کے زیراہتمام لگائے گئے رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے مختلف اشیاء کے نرخوں اور سکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ راناامجد علی اور چیف آفیسر سی او یونٹ اوچ شریف ریاض حسین شاہد کو ہدایت کی کہ وہ فیئرپرائس شاپ پر خصوصی نظر رکھیں اور چینی کی ہمہ وقت دستیابی اور منظور شدہ ریٹس پر فراہمی کو یقینی بنائیں۔ علی پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی آپریشن ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور چوہدری عبدالغفار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس مظفرگڑھ میاں فیاض ،ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری لیاقت علی ایاز کے ہمراہ علی پور میں لگائے سستارمضان بازار کاوزٹ کیا سستار مضان بازار میں صفائی وستھرائی اورکوالٹی ریٹ کنٹرول رکھنے پر اور صارفین کو سستی اشیاء بروقت وافر مقدار میں دلوانے پر اسسٹنٹ کمشنر علی پورچوہدری عبدالغفار کو خراج تحسین پیش کیا علی پور رمضان کوڈیرہ غازیخان ڈویژن کا بہترین سستارمضان بازار قرار دیا صارفین کو ریلیف پہنچانے کیلئے اے سی علی پور کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔ خان پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی خان پور راؤ ظفر اقبال نے سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن عمران مسعود ،اسسٹنٹ کمشنر خانپور احمد رضا،حاجی مقبول بھٹی،سید عامر شاہ،محمد اشرف گجر،انوار الحق،عبد العزیز انجم،خالد محمود ببر،محمد احمد سبحانی،محمد رضوان،مجتبیٰ منظور و دیگر کے ہمراہ سستا رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ رمضان سستا بازار میں عوام کو معیاری اشیاء خوردو نوش حکومتی کنڑول ریٹ پر فراہم کی جائیں یہ باتیں انہوں نے خان پور اور ظاہر پیر میں سستا رمضان بازاروں کے اچانک دور ے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیں ۔ جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق جتوئی ( خبر نگا ر نامہ نگار ) ڈ ڈپٹی ڈائرکٹر خرم شہزادنے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور نے رمضان بازار جتوئی کا وزٹ کیا۔ اور وہاں پر مختلف سٹال پائے خوردنوش اشیاء کو چیک کیااورACجتوئی اقبال بزدار ڈی ایس پی جتوئی ملازم حسین اور شہزاد حیدر اسپیشل برانچ انچارج جتوئی بھی موقع پر موجود تھے ۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے کہا ہے کہ ضلع میں قائم تمام رمضان بازاروں اور فیئر پرائس شاپس کے توسط سے عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی رعایتی نرخوں پر حسب طلب فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جس کیلئے ضلع بھر میں مانیٹرنگ کا مربوط و موثر لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ کے حصول میں ہرگز دقت کا سامنانہ کرنا پڑے ۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روزسرائے مہاجر،منکیرہ اور حیدرآباد تھل کے دورہ کے موقع پر رمضان بازاروں کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پراے ڈی سی حافظ احمد طارق اور رمضان بازاروں کے دیگر نگران افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب حکومت اربوں روپے کے رمضان پیکج کے تحت سستے رمضان بازاروں کے ذریعے صارفین کو معیاری اشیاے خورد نوش سستے داموں فراہم کر رہی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے متعلقہ ادارے اپنی خدمات لگن سے سرانجام دیں یہ بات صوبائی پارلیمانی سیکڑٹری و انچارج سی ایم پنجاب مانیڑنگ ٹیم مہر اعجاز احمد اچلانہ نے ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ کے ہمراہ سستے رمضان بازار لیہ کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ایم پی ائے نے سستے رمضان بازار میں سبزیوں ،پھلوں ،کریانہ ایٹم ،آٹے ،گھی ،چینی کے سٹالوں کا معائنہ کیا ۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع لیہ میں تمام سبزیوں منڈیوں میں رسد و طلب کے مطابق ،سبزیوں و پھلوں کی بولی کے نظام کی مانیڑنگ کا عمل مسلسل جاری ہے جس سے مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں استحکام سامنے آرہا ہے یہ بات ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے صبح سویرے سبزی منڈی لیہ میں بولی کے نظام کی مانیڑنگ کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ،ای اے ڈی ائے محمد طاہر،سیکرٹری مارکیٹ کیمٹی علی عباس کھوسہ ہمراہ تھے ۔ چوک اعظم سے نامہ نگار کے مطابق ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلانہ نے سستا رمضان بازار کا وزٹ کیا ۔مہر اعجاز احمد اچلانہ نے سستا رمضان بازارچوک اعظم کا وزٹ کیا ہر لحاظ سے بہترین اقرار دیا ایم پی اے نے چو ہدری سعید گھمن پرا ئیس مجسٹریٹ کو مذید جا ری کیں اور چا رجنگ پر اوپن ما رکیٹ سے تین چلان 3000ہزار کے کیے CO یو نٹ چو ہدری خالد محمود اور ما رکیٹ کمیٹی کو پرا ئس بو رڈ ہو لڈنگ فو ری واضح کرایا عا م بازار اور سستا بازار دو نوں سے لسٹیں طلب کیں USCکو تمام سبسٹری آیٹم مکمل اور زیادہ بھر کر لگا نے کا کہا پا رکنگ کو بازار سے دور با قاعدہ ٹوکن دیکھ کر نظام کو بہترین اقرار دیا۔ حاصل پور سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق گزشتہ روز سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے سستا رمضان بازار حاصل پور کا دورہ کیا ‘ تمام سٹالز کا معائنہ کیا ‘ اشیاء خورد و نوش کے معیار اور نرخ چیک کیے ۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے فیئر پرائس شاپ کو سراہا ۔ بہترین انتظامات پر اے سی حاصل پور وسیم انور خان کو شاباش دی ۔