ہارون آباد میں جگہ جگہ ہوٹل کھل گئے ماہ مبارک کا تقدس پامال ہونے لگا

ہارون آباد میں جگہ جگہ ہوٹل کھل گئے ماہ مبارک کا تقدس پامال ہونے لگا

ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد میں جگہ جگہ کھلے ہوٹل رمضان المبارک کے تقدس کی پامالی کرنے لگے رمضان المبارک میں جگہ جگہ(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ہوٹل کھلنے کے رجحان کے خلاف ایکشن لیا جائے شہریوں نے اپیل کر دی،ہارون آباد میں کئی سال پہلے رمضان المبارک کے دوران بغیر اجازت ہوٹل کھولنے کا تصور بھی ممکن نہیں تھا صرف لاری اڈہ اور غلہ منڈی کے مزدور پوائنٹ کے علاوہ ہسپتال کی کنٹین سمیت دو چار اہم اور لوگوں کے آنے جانے کے مقامات پر ہوٹل کھولے رکھے جاتے تھے مگر حالیہ رمضان المبارک میں رمضان آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے اور بازاروں میں جگہ جگہ کھانے اور چائے کے ہوٹل کھلے ہیں اور بغیر اجازت نامہ کھانے اور چائے وغیرہ فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر