تحصیل علی پور کی تعمیر وترقی کیلئے 55کروڑ کے فنڈز منظور ہوگئے ‘ عامر طلال گوپانگ

تحصیل علی پور کی تعمیر وترقی کیلئے 55کروڑ کے فنڈز منظور ہوگئے ‘ عامر طلال ...

سلطان پور(نامہ نگار)تحصیل علی پور کی تعمیر وترقی کیلئے55کروڑ کے فنڈز منظور خیرپورسادات واٹر سپلائی سکیم 20کروڑ خرچ ہونگے شہر کی نزدیکی بستیوں میں سیوریج منصوبے اورسڑکوں کے جال بچھا دیئے جائیں گے جولائی میں بلدیاتی نظام مکمل کردیا جائیگا تحصیل علی پور کا چیئرمین غضنفر مرتضیٰ ہی ہوگا،منوربخاری کی گوپانگ گروپ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں تحصیل علی پور ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیر (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

نئے وارڈز لیبارٹری ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی رہائشگاہیں بھی جلد تعمیر ہونگی 13کروڑ کے فنڈز منظور کرلئے گے ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے سیت پور سپربند اورسرکی سپربند گبرارائیں سپربند مکمل کرلئے گئے ہیں امسال سیت پور، خانگڑھ ،سلطان پور ،سرکی میں سیلاب نہیں ائے گا ان خیالات کااظہار ایم پی اے عامر طلال خان گوپانگ نے لورز آف گوپانگ کی اختتامی تقریب ے خطاب کرتے ہوئے کیا مہمان خصوصی سید غضنفر مرتضیٰ نے کہاکہ علی پور کی تعمیر وترقی میں ایم پی اے عامر طلال خان گوپانگ ایم پی اے سید سبطین رضا بخاری کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں تقر قاری محمدعمراں نے حاصل کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمدابوبکر گوپانگ نے اداکئے انہوں نے کہاکہ لورز آف گوپانگ گروپ کی تنظیم میں حلقہ کی تمام برادریوں سے اچھے لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے اور72رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے چیئرمین حافظ محمدعمرخان گوپانگ چیئرمین ملک نسیم ڈمر،چیئرمین سردار اقبال خان گوپانگ طارق خان لاشاری،جام اللہ بخش ٹانوری،ملک حشمت بھٹہ،چیئرمین فیض رسول بھوہڑ ایڈووکیٹ،کونسلر ملک رجب حسین لانگ، چیئرمین حاجی حقنواز گبول،ملک عبدالرشید کنہوں،سردارشوکت خان گوپانگ ملک غلام فرید نائچ ،چیئرمین شاہد خان گبول، ملک مزمل نائچ،اعجا زخان مستوئی،ملک یٰسین نائچ،ملک ارشاد مکول،ڈاکٹر حبیب اللہ چوہدری،یوسف خان غوری،ماما فدا حسین،آصف اعوان،ملک نازک حسین نائچ،اکرم نیازی،اجمل خان گوپانگ،محمداکرم بھوہڑ بھی موجود تھے اس موقع پر خیرمحمد خان گوپانگ مرحوم کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیاگیا اورسردار عمروڈہ لانگ کی صحتیابی کیلئے دعاکرائی گئی اور ایم پی اے نے لورز آف گوپانگ گروپ کی کمیتی کیلئے ایک کروڑ کے فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا

مزید : ملتان صفحہ آخر