عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ ملک کی ترقی کیلئے دیا،ریاض حسین پیرزادہ

عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ ملک کی ترقی کیلئے دیا،ریاض حسین پیرزادہ

  



حاصل پور( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ترقی کی پٹڑی پر ڈال دیا ہے ۔ ترقی اور ملک کے دشمن منفی پروپیگنڈا کر کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں ۔ پنجاب حکومت کے خصوصی فنڈز سے 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف منصوبہ جات مکمل ہو رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

پیرزادہ کی کونسلرحلقہ نمبر32 میاں عبدالرزاق رتھ سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے دیا پی پی 274میں 13کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ سے کچی آبادی میں مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر32میں دو کروڑ روپے کی لاگے سے سیوریج، پختہ سڑکات ، ٹف ٹائل ، واٹر سپلائی بجلی کے ٹرانسفارمر کے علاوہ12عدد بجلی کے پول لگائے جا رہے ہیں ۔ جس سے حلقہ کی تقدیر بدل جائیگی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے وقت عوام سے جو بھی وعدے کیے وہ اب پایہ تکمیل تک پہنچائے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر میاں عبدالرزاق رتھ نے ایم پی اے محمد افضل گل کی طرف سے وارڈ نمبر32میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈذ یلیز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ریاض حسین پیرزادہ

مزید : ملتان صفحہ آخر