حکومت مدت پوری کرے گی ‘ دھرنوں سے ملک ترقی نہیں کرتے ‘ ہارون سلطان بخاری

حکومت مدت پوری کرے گی ‘ دھرنوں سے ملک ترقی نہیں کرتے ‘ ہارون سلطان بخاری

سلطان پور(نامہ نگار)حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عوام سے زیادتی کررہے ہیں،دھرنوں سے ملک کبھی ترقی نہیں کرتے،سیاسی(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

جماعتیں تنقید کی بجائے تعمیری سوچ اپنائیں،رمضان بازاروں میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے،ر شکر بیلہ سپربند کی تعمیر سے بڑی آبادی سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچ جائے گی شرپسند عناصر اپنی سیاست نہ چمکائیں۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر مخدوم سید ہارون سلطان احمد بخاری نے یونین کونسل بیربند ،لسردار ماہی خان بلہ کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیادریں اثناء صوبائی وزیر نے مڈوالہ یونین کونسل جھلاریں کا دورہ کیااس موقع پر ملک جمیل پنوہاں،چیئرمین ملک ارشد مشتاق ،ملک محمدیار کھلنگ نے صوبائی وزیر کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پرعامر سہیل، ملک سجاد حسین کھلنگ ملک محمد حسین کھلنگ،ملک جاوید پنوہاں،اسلم خان بلہ،کامل خان،استاد منیرحسین بھی ان کے ہمراہ تھے بعدازاں سماجی شخصیت ملک ریاض حسین پنوہاں نے وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی صحت کاملہ کیلئے دعا کرائی اور غربا میں خیرات تقسیم کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر