ڈاکٹر کی عدم تعیناتی پر آر ایچ سی گڑھا موڑ کے مین گیٹ پر شہریوں کا دھرنا

ڈاکٹر کی عدم تعیناتی پر آر ایچ سی گڑھا موڑ کے مین گیٹ پر شہریوں کا دھرنا

گڑھا موڑ(سپیشل رپورٹر)آر ایچ سی گڑھا موڑ کے مین گیٹ پر شباب ملی کا دھرنا چار روز سے جاری ،ڈاکٹر کی تعیناتی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان تفصیل کے مطابق شباب ملی جماعت اسلامی کے عہدیداران اور کارکنان صدر شباب ملی تحصیل میلسی عبداللہ بٹ، صدرشباب ملی حلقہ پی(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

پی 238 حاج سہیل،صدر شباب ملی گڑھا موڑ سٹی شاہد گجر،صدر کسان بورڈ تحصیل میلسی ملک عظمت اللہ گلوتر،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پپلی روڈ گڑھا موڑ تصور حسین،کارکنان ملک شمشیر سوہلہ،ملک رمیز ،بابر جٹ،چوہدری حفیظ،ارشد جٹ،بشیر رحمانی،جام حیدر،چوہدری ظہور چدھڑ،حاجی نوازودھن طٰسین،عدنان رفیق،سلیم بلوچ اور دیگر نے آر ایچ سی گڑھا موڑ نے ایم او کی عدم تعیناتی کے خلاف مین گیٹ پر مسلسل چار روز سے دھرنا جاری رکھا ہوا ہے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی کے خلاف پُر زور نعرہ بازی کی جا رہی ہے اور آر ایچ سی گڑھا موڑ میں میڈیکل آفیسر کی تعیناتی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے شباب ملی کے صدور عبداللہ بٹ ،حاجی سہیل،شاہد گجر،ملک عظمت اللہ گلوتر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ آر ایچ سی گڑھا موڑ میں ایم او کی تعیناتی ہے مریض دور دراز سے گرمی کی شدت برداشت کرتے ہوئے ہسپتال آتے ہیں اور ڈاکٹر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہو کر گھر لوٹ جاتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر