مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی عبدالستار ایدھی سے ملاقات

مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی عبدالستار ایدھی سے ملاقات

  



کراچی(سٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے رہنما سید مصطفی کمال، انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر احمداور محمد دلاورخان نے اتوار کوایدھی ہوم سینٹر کھارادر میں ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کے لیئے پوری قوم دعا گو ہے۔ انھوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان اور خصوصاً کراچی کی عوام کی خدمت میں(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

گزاری۔ان کے مثالی کاموں کی وجہ سے پوری قوم کے دلوں میں ان کے لیئے بے پناہ محبت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کی خوش نصیبی ہو گی کہ وہ عبدالستار ایدھی کی طرح قوم اور ملک کی خدمت کریں اور عزم کیا کہ وہ ہرضرورت کے وقت پر وہ عبدالستار ایدھی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔انھوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو بین الاقوامی برادری بھی تسلیم کرتی ہے یہ ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور قوم ان پر فخر کرتی ہے ۔اس موقع پر مصطفی کمال کا عبدالستار ایدھی کے صاحب زادے فیصل ایدھی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکی ہے ہماری وطن پرستی کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچ چکا ہے اور ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے بڑے پیمانے پر خوش آمدید کہا ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے ۔پارٹی پورے پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر