کہروڑ پکا ‘ ایل ایچ وی کی مبینہ بے پروائی سے بچہ جاں بحق ‘ ورثا کا احتجاج

کہروڑ پکا ‘ ایل ایچ وی کی مبینہ بے پروائی سے بچہ جاں بحق ‘ ورثا کا احتجاج

کہروڑپکا(تحصیل رپورٹر) ایل ایچ وی کی لاپرواہی سے خاتون کا پہلا بچہ جاں بحق۔ نواحی علاقہ بہاولگڑھ کے رہائشی حبیب احمدولد اکبرخان قوم میؤ نے ای ڈی او ہیلتھ لودہراں کو دی گئی درخواست میں الزام عائدکیاکہ اس کی بیٹی حاجراں حبیب زوجہ خلیل احمدکا ڈلیوری کیس بنیادی ہیلتھ سنٹر بہاولگڑھ لے کر گیا۔ وہاں پر ڈیوٹی پر موجود ایل ایچ وی رضوانہ نے چیک کرنے کے بعد کہاکہ ابھی دیر ہے گھر لے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

جاؤ۔ دو گھنٹے بعد پھر تکلیف ہوئی تو اس نے کہاکہ اس کے گھر واقع جوئیہ ٹاؤن لے جاؤ۔ رضوانہ ڈیوٹی چھوڑ کر گھر پہنچ گئی اور وہاں پر نارمل ڈلیوری ہوئی ۔ رضوانہ نے اس کے پچیس سو روپے وصول کرلئے۔ بچہ کی حالت بگڑنے لگی تو کہاکہ اس کو گھر جا کر بھاپ دے دینا اور گھر بھیج دیا۔ بچہ نے چار گھنٹے بعد دم توڑ دیا۔ رضوانہ ایل ایچ وی کی لاپرواہی سے اس کا نواسہ دم توڑگیا۔ ا اس کے خلاف کے کاروائی کی جائے۔ ای ڈی او ہیلتھ نے این آر ایس پی کے انچارج مسعودواہلہ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر